چیئرمین نادرا کی لاہور میں کھلی کچہری، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین نادرا اسد رحمان گیلانی نے شناختی کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل اور شکایات کے فوری ازالہ کیلئے آج یہاں ایم اے جوہر ٹاؤن لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا وزیراعظم پاکستان اور وزارت داخلہ کی خصوصی ہدایات پر منعقد کی گئی اس کھلی کچہری میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور چیئرمین نادرا کو ذاتی طور پر شناختی کارڈ بنوانے کی کارروائی میں پیش آنے والے مختلف مسائل سے آگاہ کیا کھلی کچہری میں نادرا کے تمام ریجنل افسران اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے کھلی کچہری میں لوگوں کی شکایات اور مسائل کے موقع پر ازالہ کیلئے چیئرمین نادرا کی اس منفرد کاوش کو سراہا گیا ۔ چیئرمین نادرا اسد رحمان گیلانی نے اس کھلی کچہری کی بدولت نہ صرف عوام کے مسائل حل ہوں گے بلکہ نادرا انتظامیہ کو بھی شہریوں کی آراء کی روشنی میں اپنی خدمات اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے میں مدد ملے گی۔