ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ‘ نیلامی کے عمل کا جائزہ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) عوام الناس کو سبزی و فروٹ کی سستے داموں فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مزمل الیاس نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی ننکانہ صاحب کا اچانک دورہ کیا۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ مزمل الیاس نے اس موقع پر سبزی و فروٹ کی طلب و رسد بارے دریافت کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ مزمل الیاس نے گفتگو کرتے کہا کہ عوام کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میںشامل ہے۔علاوہ ازیں ضلع ننکانہ صاحب میں بھی ہفتہ بریسٹ فیڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مزمل الیاس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ربن کاٹ کر کیا۔