ڈپٹی کمشنر قصورکا پھل وسبزی منڈی کا دورہ‘قیمتوں کا جائزہ لیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کا پھل وسبزی منڈی کا دورہ‘پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری کے ہمراہ پھل و سبزی منڈی کا دورہ کر کے پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں، ریٹ لسٹ کی دستیابی، بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔ مختلف سٹالز پر سبزی کے معیار اور سٹاک کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں مختلف سبزیوں کی بولی کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ منڈیوں میں بولی کے عمل کو مکمل مونیٹر کیا جا رہا ہے۔ ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی نے ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔