کامونکی: سابق رنجش پر مخالفین نے گھر میں گھس کر باپ بیٹوں کو زخمی کردیا
کامونکی(نمائندہ خصوصی) سابقہ رنجش پر مخالفین نے گھر میں گھس کر حملہ کرکے باپ بیٹوں کو شدید زخمی کردیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں پْرانا گھنیاں کے شکیل عباس اور فراز حسن وغیرہ میں سابق رنجش چل رہی ہے گذشتہ روز اسی بناپر فراز حسن،شیراز حسن،شہروز حسن،شہباز ورک نے تین نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر میں گھس کر شکیل عباس اسکے والدغلام عباس،بھائیوں عمارعباس،حسن،ظہیر عباس کو ڈنڈے سوٹے کے وار کرکے جبکہ وقاص کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔