گکھڑمنڈی: میونسپل کمیٹی عملہ کی نااہلی‘ شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی گکھڑ کے عملہ صفائی کی فرائض سے مبینہ غفلت کی بنا پر مختلف علاقوں گلیوں محلوں اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروسز روڈ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے رہتے ہیں جبکہ سیوریج پائپوں اورنالیوں کی روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے گندگی نہ نکالنے سے گٹر ابل رہے ہیں اور نالیوں میں گندا پانی جمع رہنے سے گلیوں سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر گندا اور غلیظ پانی پھیل جاتا ہے جس سے نہ صرف شہریوں کو آمد ورفت میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ اس گندے پانی اور کوڑا کرکٹ سے مچھروں کی افرائش میں روز بروز اضافہ ہونے سے وبائی امراض کے پھیل جانے کا خدشہ ہوگیا ہے۔ شہریوں نے چیف افسر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کبھی کبھارقصبہ کے گلی محلوں میںجا کر صفائی کے نظام کا جائزہ لیا کریں۔