• news

قلعہ دیدار سنگھ میں پانی ملے مضر صحت گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) قلعہ دیدار سنگھ شہر میں پیشہ ور قصاب پانی ملا،مضر صحت گوشت فروخت کر رہے ہیں ،شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں،قصاب مقامی وٹرنری عملہ کی ملی بھگت سے بیمار جانور سلاٹر ہاؤس کی بجائے شہر کے اندار اور اپنے اپنے گھر اور ڈیروں پر ہی ذبیح کرتے ہے۔ذرائع کے مطابق ان قصاب نے وٹرنری ڈاکٹر کی مہر بھی اپنے اپنے پاس رکھی ہوئی ہے جو جانور کو خود ہی لگا لیتے ہیں۔جوکہ مختلف بیماریوں میں مبتلا جانوروں کو ذبیح کرنے بعد گوشت میں پانی ملا کر فروخت کیا جارہاہے ہے۔عوامی ،سماجی اور شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ قصاب کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن