ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر اب فیصلے نہیں ہونے دینگے: شیخ افضل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) صدر کلاتھ بورڈ مارکیٹ شیخ افضل نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم کیوں نہیں کرتے غریب کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں ملتی اور اشرافیہ اپنے غیر ملکی بینکوں کے اکاؤنٹ بھر رہا ہے بے روزگاری سے تنگ عوام پر بجلی کے بلوں میں جو ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اس سے بے چارے مجبور خاندان خود کشیوں پر اتر آئے ہیں ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر اب فیصلے نہیں ہونے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڑھتے بجلی بلوں کیخلاف کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے زیر اہتمام انکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے کیا ،کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے دفتر سے نکالی گئی ریلی جی ٹی روڈ سے واپس دفتر آکر ختم ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر تاجروں نے احتجاجا بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا ۔