• news

گوجرانوالہ:’’ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ تکنیک‘‘ کے موضوع پر سیمینار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گفٹ یونیورسٹی ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے’’ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ تکنیک‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کے مہمان خصوصی حسن گلفام (جنرل منیجرعرش نیٹ ورک،  انٹرنیشنل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی تھے۔ انہوں نے اشتہارات کی حکمت عملیوں، تکنیکوں اور مارکیٹنگ کا تجربہ ماس کمیونیکیشن کے طلباء کے ساتھ شیئر کیا۔ میڈیا کی تمام روایتی حکمت عملی ڈیجیٹل میڈیا پر منتقل ہو گئی ہے اور اب ڈیجیٹل مارکیٹنگ موجودہ حالات میں بہت اہم اور ٹرینڈنگ کردار ادا کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن