مرکزی انجمن تاجران سانگلہ ہل کا اجلاس ‘ بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج آج ہو گا
سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران تحصیل سانگلہ ہل کا اجلاس زیر صدارت میاں سعید زرگر صدر انجمن تاجر ان منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ آج 29 اگست کو 11 بجے صدر دفتر انجمن تاجران مین بازار میں بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ اور بے جا ٹیکسز کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا جس میں انجمن تاجران کی تمام ذیلی تنظیمیں شرکت کریں گی۔