• news

کارکنان تیار ہوجائیں نواز شریف جلد پاکستان آئینگے: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ کارکنان تیار ہوجائیں جلد قائد جمہوریت محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف پاکستان آئیں گے ان کا تاریخی والہانہ استقبال کیا جائیگا، پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام نواز شریف ہے جو ملک و قوم کو درپیش بحرانوں اور مسائل سے نجات دلا کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن