ننکانہ صاحب: گیدڑکے کاٹنے سے خاتون زخمی
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) گیدڑکے کاٹنے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابق بچیکی بڑا گھر روڈ پر چک نمبر 10 میں کھیتوں میں کام کرتے 45 سالہ خاتون بی بی کو گیدڑ نے کاٹ کر زخمی کر دیا جسے ریسکیو1122عملہ نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔