انٹرنیشنل فٹنس مقابلوں میں پاکستان کا اعزاز
لاہور (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں پاکستان کا اعزاز، حوالدار مقبول احمد نے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے آئی ایف بی بی ایلیٹ پرو ایشین چیمپین شپ کے فٹنس چیلنج کا ٹائٹل جیت لیا ۔ لبنان میں آئی ایف بی بی ایلیٹ پرو ایشین چیمپین شپ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں حوالدر مقبول احمد نے فٹنس چیلنج ایونٹ کی 40 پلس ایج کیٹگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انٹرنیشنل فٹنس چیلنج مقابلوں میں پاکستان پہلی بار بڑا اعزاز جیتا۔ حوالدر مقبول احمد کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے۔