• news

سکیورٹی خدشات‘ عمران کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہو گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بناء پر کیا گیا ہے۔ وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سائفر کیس کی سماعت سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہو گی۔ سماعت جسٹس ابو الحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں کریں گے۔ سائفر کیس کیلئے شاہ محمود قریشی کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہی پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن