سرکاری نقشے میں ارونا چل پردیش چین کا حصہ، بھارت کو مرچیں
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین نے سرکاری سطح پر جاری ملک کے 2023ء کے معیاری نقشے میں اروناچل پردیش کو چین کے علاقے تبت کا حصہ قرار دے دیا۔ نئے نقشے میں اروناچل پردیش کو چین کا حصہ دکھانے پر بھارت کو مرچیں لگ رہیں اور اس نے واویلا مچایا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اروناچل پردیش چینی علاقے تبت کا حصہ ہے۔