پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات‘ الیکشن کمشن کی نظرثانی اپیل کل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمشن کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ 31 اگست کو سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ کا حصہ ہونگے جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھاکہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرائے جائیں۔ الیکشن کمشن نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔