• news

53ججز کے تبادلے، جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت متعدد کیسز کی سماعت رک گئی

لاہور ( خبر نگار،نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے  53ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے،لاہور کے6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کا بیرون لاہور جبکہ 18 ججوں کا تبادلہ لاہور کردیا گیا،سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیرکو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیاجبکہ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار عرفان سعید کو سیشن جج ملتان،سیشن جج قصور قیصر نذیر بٹ کو سیشن جج لاہورجبکہ سیشن جج لاہور تنویر اکبر کو ڈی جی کیس منیجمنٹ لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا،انسداد دہشت گردی کورٹ کے جج اعجاز احمد بٹر اور بینکنگ جرائم کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد اورمشکوک ٹرانزیکشن کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرنے والے جج اسلم گوندل کولاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے والے اے ٹی سی کے جج رانا زاہد محمود کو بھی تبدیل کردیا گیا،آشیانہ کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ساجد علی کا تبادلہ جھنگ کردیا گیا،ابراہیم اصغر،خالد ارشد ،ذولفقار لون ، عبد الرحیم ، وسیم الرحمان خان،امجد نذیر چوہدری ، محمد اصغر خان ، محمد شبیر ، غفار مہتاب ، محمد سرفراز اختر، شاہد ہ سعید ، محمد عباس ، ضیا اللہ خان ، قمر سلطان،شاہد اسلام ، علی نواز،رانا زاہد اقبال، حامد حسین کا تبالہ لاہور کردیا گیا،سجاد احمد کا تبادلہ لیہ،محمد اکمل کا سرگودھا،جزیلہ اسلم کا اوکاڑہ،جاوید الحسن چشتی کا فیصل آباد ،محمد اکرم کا بہاولپور، طارق محمود باجوہ کا قصور،چوہدری محمد انوار الحق کا  رحیم یار خان ، سید علی عمران کا میانوالی، اورنگ زیب کا ساہیوال ،محمد کلیم کا شیخوپورہ،ڈاکٹر اقبال کا سیالکوٹ،سردار اقبا ل ڈوگر کا منڈی بہائو الدین،عتیق الرحمٰن کا ننکانہ ،عارف محمود خان کا  چنیوٹ،عارف حمید شیخ کا راجن پور،خالد محمود بھٹی کا ڈی جی خان،اعجاز الرحمٰن کا نارووال،اسلم بھٹی کا بھکر،محمد عاشق کا خوشاب،عدنان مشتاق کامظفر گڑھ،صادق مسعود کاصابر پاکپتن،ندیم شوکت کا خانیوال،عبدالرحمٰن کا ٹوبہ ٹیک سنگھ،راجہ غضنفر علی کا جہلم،محمد یونس کا راولپنڈی،سجاد علی کا جھنگ،شوکت کمال کا تبادلہ چکوال کردیا گیا۔53 ججز کے تبادلوں کے بعد جی ایچ کیو حملہ سمیت کئی دیگر مقدمات کی سماعت کا عمل رْک گیا۔تمام ججز کی تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔شہباز شریف فیملی کو 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنے والے جج بخت فخر بہزاد کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن