• news

وزیراعظم سے وائس آف امریکہ کی سربراہ ،بلوچستان کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی،نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وائس آف امریکہ کی جنوبی اور وسطی ایشیا ڈویژن کی سربراہ عائشہ تنظیم نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی بھی ملاقات میں موجود تھے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملاقات کے دوران میں نے وزیراعظم کی معاونت کی۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس اعلامیہ کے مطابق وفد میں سردار اسلم بزنجو‘ میر خالد لانگو‘ میر عاصم کرد گیلو‘ میر ولید بزجو شامل تھے۔ وفد نے بین المذاہب ہم آہنگی‘ معیشت کی بحالی کے اقدامات پر نگران وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن