• news

جہانگیر ترین کا لودھراں کے بعد بہاولپور کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان

لاہور  (اے پی پی)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے لودھراں کے بعد بہاولپور کے سیلاب متاثرین کے لئے بھی امداد کا اعلان کیا ہے، منگل کو جاری بیان میں  پارٹی ترجمان نے بتایا کہ بہاولپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، اس سے پہلے جہانگیر ترین کی جانب سے لودھراں کے مختلف علاقوں میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، اس سامان میں راشن، خیمے اور دیگر سامان شامل ہے، ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ان شااللہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور سیلاب متاثرین کو بحالی کے کسی مرحلے میں بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن