ایشین اولمپک گیمز کیلئے پاکستانی اتھلیٹکس ٹیم ،کوچز کی فہرست ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(خبرنگار) ایشین اولمپک گیمز کیلئے پاکستانی اتھلیٹکس ٹیم اور کوچز کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،درخواستوں میں فیڈریشن آف پاکستان،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن،پاکستان سپورٹس بورڈاور اتھلیٹک فیڈریشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ستمبر 2023میں ایشین اولمپک گیمز ہو رہی ہیں ،اولمپک گیمز کے لیے اتھلیٹکس اور کوچز کا چنائو کیا گیا ہے ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے سازباز کرکے من پسند کھلاڑیوں اور کوچز کا چنائو کر لیا ہے،یہ کوچز اور کھلاڑی اتھلیٹس کی شرائط پر پورا نہیں اترتے ۔ستدعا ہے کہ عدالت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں کے چناو اور کوچز کی بنائی گئی لسٹ کو کالعدم قرار دے