• news

پلاسٹک سرجنز کا رضوانہ کے سر کی سرجری کیلئے مزید دو روز ا نتظار کا مشورہ

لاہو ر( این این آئی) پلاسٹک سرجنز نے تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کے سر کی سرجری کے لئے مزید دو روز انتظار کا مشاورہ دے دیا۔جنرل ہسپتال لاہور میں زیر اعلاج رضوانہ کی سرجری کے متعلق سربراہ پلاسٹک سرجنز ٹیم ڈاکٹر رومانہ نے کہا کہ رضوانہ کے سر کا زخم سرجری کے لیے تیار نہیں۔ایک ڈاکٹر رومانہ کا کہنا تھا کہ دو روز مزید زخم کی بہتری کا انتظار کریں گے جبکہ سرجنزکی ٹیم میٹنگ میں سر کے زخم کی سرجری کا جلد فیصلہ کرے گی۔ڈاکٹرز کے مطابق رضوانہ کے کمر کے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ اور اسکن گرافٹنگ ہوئی جبکہ بچی کے کندھے کی فلیپ سرجری ہوئی اسی لیے رضوانہ کی حالت لمبی سرجری کی اجازت نہیں دیتی۔

ای پیپر-دی نیشن