• news

بجلی بل پر انوکھا احتجاج: میاںچنوں میں شہری بارات لیکر میپکو آفس پہنچ گیا‘ سرگودھا گونگے بہروں کا سڑک پر لیٹ کر مظاہرہ

میاں چنوں (نوائے وقت رپورٹ) میاں چنوں میں بجلی بل کا ستایا شہری بارات لیکر میپکو آفس پہنچ گیا۔ شہری نے بلوں کا ہار پہنا‘ خون کی علامتی ڈرپ لگائی اور بارات بنا کر چل پڑا۔ شہری کا کہنا ہے کہ بجلی بل نے میری ساری انرجی نکال لی۔ بل کہاں سے دوں بچوں کو کیا کھلاؤں۔ سرگودھا میں گونگے بہرے افراد نے بجلی بلوںکے خلاف مظاہرہ کیا۔ سینہ کوبی کرتے رہے۔ سڑک پر لیٹ گئے۔ الفاظ ادا نہ کر سکے لیکن اپنی بات سمجھا گئے اور بجلی بلوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن