• news

میٹرک اور انٹر کی کتب میں تبدیلی، طلبہ میں پریشانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک  بورڈ نے میٹرک اور انٹر کی کتابوںمیں تبدیلی کردی تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے تعلیمی سیشن کے آغاز میں ہی کتابوں میں تبدیلی کردی جس کے طلبا وطالبات میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے جاری مراسلے کے مطابق اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد میڑک اور انٹر کی 12کتب میں تبدیلی کی گئی جو سیشن 2023-24میں پڑھائی جائیں گی ، ان کتب میں اخلاقیات، اسلامیات، ترجمہ القران، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائینگ ، اردو قواعدانشا،پاکستان سٹیڈی، انگلش گرائمر اینڈ کمپوزیشن  شامل ہیں  بورڈ حکام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پیپر سیٹرز کو ان کتب سے آگاہی دیں۔

ای پیپر-دی نیشن