لاہور ہائیکورٹ میں 4 ستمبر کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوں گی‘ پہلا ترمیمی ججز روسٹر جاری
لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں 4 ستمبر کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوں گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعدپہلا ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا،چار ستمبر سے تمام نوعیت کی اپیلیں اور درخواستیں سماعت کیلئے پیش کی جائینگی،ترمیم شدہ ججز روسٹر 4 ستمبر سے 28 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گا، پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچز پر اپیلوں پر سماعت کیلئے 19 ڈویژن بنچ تشکیل،پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچز پر کیسز کی سماعت کیلئے 40 سنگل بنچز تشکیل،پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن اور 23 سنگل بنچ تشکیل،راولپنڈی بنچ پر سماعت کیلئے دو ڈویژن بنچ اور 5 سنگل بنچ تشکیل،ملتان بنچ پر سماعت کیلئے 4 ڈویژن اور 8 سنگل بنچ تشکیل ،بہاولپور بنچ پر سماعت کیلئے دو ڈویژن اور 4 سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔