• news

موٹروے پولیس کی ایمانداری ‘ 6لاکھ روپے کا موبائل فون مالک کے حوالے کردیا

لاہور(نامہ نگار) موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے موٹروے سے ملنے والا 6لاکھ روپے کا موبائل فون مالک کے حوالے کردیا ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے فیصل آباد جانے والے شہری کا موبائل فون موٹروے پر گر گیا تھا۔شہری نے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر موبائل فون گمشدگی کی اطلاع دی۔جس پر پٹرولنگ افسران رمضان، دبیر اور اختر نے سیال موڑ کے قریب سے موبائل فون تلاش کر لیااورموبائل فون مالک کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن