تھیٹروں کی بندش، درخواست گزار کی چیئرمین شپ کے عہدے کی آج تصدیق طلب
لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال نے تماشیل تھیٹر بند کرنے کیخلاف دائر درخواست پر تھیٹروں کی بندش کیخلاف درخواست گزار کی چیئرمین شپ کے عہدے کی آج تصدیق طلب کر لی، عدالت نے کہا کہ آپ اپنی اتھارٹی ثابت کر دیں پھر بات آگے بڑھے گی ،آپ اپنی اتھارٹی دکھائیں پھر آگے چلیں گے،الیکشن ہوتے ہیں،ایسوسی ایشن کے قوانین بنیں ہوںگے کچھ تو دکھائیں، آپ کی ایسوسی ایشن رجسٹر ہے؟آپ کیسے چیئرمین بنے ہیں؟کہنے سے آپ چیئرمین نہیں بن سکتے،وکیل نے کہا کہ مجھے وقت دے دیں میں اتھارٹی لیٹر منگوا لیتا ہوں ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قیصرثنا اللہ کی بطورچیئر مین درخواست کرونا وباء کے دوران وزیر اعلیٰ کی جانب سے تھیٹر کھلنے کی اجازت ملی تھی، ڈی سی لاہور کے حکم پر تمام تھیٹروں کو سیل کردیا گیا، ایسے تھیٹروں کو سیل کیا گیا جہاںفحا شی نام کی کوئی چیز نہیں لہٰذا عدالت انتظامیہ کو تھیٹرز کھولنے کا حکم جاری کرے۔