• news

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تھک پرفارمنس ‘ تھیٹر ڈرامہ ’’اپنی مدد آپ‘‘ پیش

لاہور (کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تھک پرفارمنس اور تھیٹر ڈرامہ ’’اپنی مدد آپ‘‘ پیش کیا گیا۔پروگرام میں نامور اداکار سید محسن گیلانی اور ذوالفقار عطرے نے خصوصی شرکت کی اور نوجوان آرٹسٹوں کو بھرپور دادا دی۔دونوں پرفارمنسز میں ورکشاپ مکمل کرنے والے آرٹسٹوں نے پرفارم کیا۔ ورکشاپ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں ایک ماہ تک جاری رہی۔کتھک پرفارمنس کو مکھنہ اور تھیٹر ڈرامہ کو رخسانہ نے ڈائریکٹ کیا،اپنی مدد آپ سید ذیشان نے تحریر کیا۔تھیٹر ڈرامہ میں واصف، ارمان،داؤد،لائبہ، عائشہ، ارینہ،ریحان، فاطمہ،عبد اللہ، عبد الرحمان،عباس،اریبہ، ایزا، آلشبہ و دیگر نوجوان اداکاروں نے پرفارم کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ نوجوان آرٹسٹوں نے ڈرامہ کی کہانی کو بڑے موثر ا نداز میں پرفارم کیا۔ تھیٹر کی عہد بہ عہد ترقی میں الحمراء میں کردار لازوال ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عاصم چوہدری،ڈائریکٹر ہمددر پاکستان سید علی بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزصبح صادق بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن