بجلی بلوں پر عوام کو ریلیف نہ دیا تو انارکی پھیلے گی: محمد اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے نگران حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک بہت بڑے بحران سے دوچار ہے اگر بجلی کے بلوں پر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو پھر اس سے انارکی پھیلے گی اور ملک میں ایک بحرانی کیفیت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ساڑھے تین سالہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے آج لاکھوں پڑھے لکھے ہنرمند نوجوان ملک چھوڑ گئے ہیں جو یہاں باقی رہ گئے ہیں وہ بھی مایوس ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نوجوانوں نے نہ صرف پاکستان کو بچانا ہے بلکہ اس ملک کو آگے ترقی کی طرف بھی لیکر جانا ہے۔