• news

بندگی کا طریقہ صرف اطاعت مصطفٰی میں ہے:میاں محمدجمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے کہا کہ بندگی کا طریقہ صرف اطاعت مصطفٰی میں ہے،امت جب تک اس پرعمل پیرا رہی۔گمراہی اوربے راہ روی سے محفوظ رہی۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ضرورت ہے کہ امت عقیدہ وعمل کی اصلاح پرتوجہ دے۔معاشرے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بے راہ روی اورگمراہی کے سامنے بندباندھنے کا واحدطریقہ اطاعت رسول کریم ہے۔میاں محمدجمیل نے کہاکہ توحیدورسالت سمیت تمام بنیادی عقائداورایمان کا دفاع فرض ہے۔اعمال اسی صورت ہی دنیاوآخرت کے لیے فائدہ مندہوسکتے ہیں جب عقائد،ایمان اورایقان درست ہونگے۔اس سلسلے میں علماء کرام کوبھرپورذمہ داریاں نبھاناہونگی اورامت کی اطاعت الٰہی اوراطاعت رسول کے لیے صحیح سمت رہنمائی کرنا ہوگی ،بھلائی اورکامیابی کا صرف یہی راستہ ہے۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک لمحے کی تاخیرکی بھی گنجائش نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن