کربلا ‘مقامی ہوٹل میں لیاقت بلوچ کی نیلسن منڈیلاکے پوتے سے ملاقات
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، عراق میں فلسطین کانفرنس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کربلا ہوٹل میں مہاتما گاندھی کے پڑپوتے، نیلسن منڈیلا کے پوتے اور فلسطین کی آزادی کے حامی اسرائیل کے یہودی رہنما اور جامع الزہدہ ویمن کی رئیس الجامعہ ڈاکٹر فاطمہ سے ملاقات کی۔ امام حسین کے مزار کے احاطہ میں صحافیوں اور سوشل میڈیا گروپس کو انٹرویو دیتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد کی مدت طویل ہوسکتی ہے لیکن کامیابی اِس کا مقدر بنتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحریک کے مجاہدین پْرامید، پْرعزم اور کامیابی کے یقین کے ساتھ آگے بڑھتے اور کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ فلسطینی عوام بھی ایک عرصہ سے اپنی آزادی کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔