بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کاجینا محال کردیا: ہشام الٰہی ظہیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ اور ٹیکسز کی وجہ سے عوام سخت پریشان اور ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں جو حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے،غریب اور سفید پوش کے لئے بجلی کا بل موت کا پروانہ بن چکا ہے ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں کل جمعہ کے روز بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔13قسم کے ٹیکسز کے ذریعے ہر مہینے ڈاکہ غریب عوام کی جیبوں پر ڈالا جا رہا ہے۔پور ے ملک میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔صرف غریب آدمی ہی نہیں بلکہ مڈل کلاس سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حاجی ریاض احمد و دیگر کے ہمراہ راولپنڈی۔ اسلام آباد کی سماجی و مذہبی شخصیاتسے گفتگو میں کیا۔