سراج الحق آج سے سندھ کادورہ کریں گے:قیصر شریف
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج سے سندھ کا دو روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران وہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف 2ستمبر کو ہونے والی ملک گیر شٹرٹاؤن ہڑتال کے سلسلے میں مختلف تنظیموں سے مشاورت کریں گے اور سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خلاف امن مارچ اور دھرنے میں شریک ہوں گے۔ منصورہ سے جاری بیان میں قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت 30اگست کو کندھ کوٹ اور 31 اگست کو شکارپور میں گھنٹہ گھر تک امن مارچ کی قیادت کریں گے۔