پی پی آج بجلی بلوں کیخلا ف مظاہرہ کرے گی:فائزہ ملک
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی لاہور کی کال پر لاہور بھر کے عوام پریس کلب سے اسمبلی ہال تک مہنگے بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے اور نگران حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں لگائے گئے بے جا قسم کے ٹیکسوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کریں گے ابھی تو عوام پر امن احتجاج کرکے بلوں میں لگنے والے ٹیکسوں کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں اگر عوام کا یہ جائز مطالبہ نہ مانا گیا تو پھر عوام جو احتجاج کریں گے اور اس احتجاج میں جو شدت آ سکتی ہے اس کو روکنا حکومت کے بس میں بھی نہیں رہے گا،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کے بل ہر گھر،ہر دکان اور ہر کاروبار کرنیو الے پر ایک بجلی بن کر گررہے ہیں۔