نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے شیخوپورہ کے کارکن تیار ہیں: رفاقت علی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل اور بحرانوں کے خاتمہ کیلئے قوم کو نواز شریف کی ضرورت ہے کیونکہ جب بھی نواز شریف بطور وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے تو پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہوں پر گامزن ہوا ۔سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی قیادت میں نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے کیلئے ضلع شیخوپورہ کے کارکن بالکل تیار ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جمال گارڈن میں صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ٹیٹو ورک ، ملک زاہد شفیق ،ملک عرفان اسلام ، افضل نظامی ، حافظ رضوان قادر ، نبیل چودھری سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔