• news

واربرٹن: اغواء برائے تاوان ‘ قتل کے 3 ملزم گرفتار‘ ملزموں کا اعتراف جرم

واربرٹن(نامہ نگار)اغواء برائے تاوان اور قتل کے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔دیگر کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ ملزموں نے اعتراف جرم کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے بتایاگیا ہے۔کہ مزنگ لاہور کے رہائشی 30 سالہ اسد جبار کو کاروبار کرانے کا جھانسہ دیکر 15 اگست کو اسکے دوستوں، وسیم، نواب وغیرہ نے واربرٹن بلایا۔اسد جبار گھر سے رقم چار لاکھ روپے لیکر واربر ٹن آگیا۔ ملزموں نے راستے میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا جو کامیاب نہ ہو سکا اور اسد جبار ملزموں کے پاس واربرٹن پہنچ گیا۔ رات کھانا کھانے کے بعد ملزم واربرٹن کے قریبی گاوں ٹبی محمد پورہ مصطفی آباداسد جبار کو لے گئے۔جہاں پر ٹیوب ویل کے کمرہ میں ملزموں نے گلہ میں رسی ڈال کر مبینہ طور پرقتل کر دیا اور نعش قریبی کھیتوں میں گڑھا کھود کر دبادی تھی ۔ جہاں پر کتوں نے چار روز بعد نعش نکالنے کی کوشش کی تو راہگیر وں نے تھانہ واربرٹن اطلاع کردی۔تفتیشی افسر ممتاز اجمل نے نعش نکلواکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ننکانہ روانہ کردی۔ ملزم مقتول سے چار لاکھ روپے ہتھیانے اور قتل کرنے کے باوجود مقتول کے فون سے اسکے گھر فون کر کے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے تھے ۔تھانہ مزنگ لاہور پولیس وار برٹن پہنچی اور 3 ملزمان نواب ‘ احتشام علی ‘ وسیم و دیگر مشکوک افراد کو حراست میں لے کر لاہور لے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن