تمام ایس ایچ اوز شہریوں کی شنوائی کیلئے تھانوں میں موجودرہیں : سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے تھانہ ساندہ اور اسلام پورہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے فرنٹ ڈیسک، استقبالیہ، حوالات، محرر روم اور مال خانہ کا وزٹ کیا۔سی سی پی او لاہورنے تھانہ اسلام پورہ میں صفائی کے ناقص انتظامات پربرہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نی تھانوں میں صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے بہتر انتظامات کی ہدایت کی۔انہوںنے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز شہریوں کی شنوائی اور داد رسی کیلئے تھانوں میں موجود رہیں۔تھانوں کی انسپکشن اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔ سرپرائز وزٹ کا مقصد تھانوں میں شہریوں کی دادرسی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں بہتری لانا ہے۔ تھانوں میں آنے والی خواتین، بزرگوں اور بچوں سے ترجیحی سلوک کیا جائے۔