• news

ننکانہ : کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ‘ لیسکو ملازم کی حالت غیر

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ واپڈا ملازم کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ بچیکی روڈ پر واقع چاہ پکا گائوں میں لیسکو ملازم بجلی کے پول پر کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا زوردار جھٹکا لگا جس کے نتیجہ میں55 سالہ محمد ارشد کی حالت غیر ہو گئی جسے ریسکیو 1122 کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ منتقل کر دیا علاوہ ازیں بچیکی موڑ کھنڈہ روڈ پر واقع کوٹ اکبر گائوں میں مویشیوں کیلئے چارہ کاٹتے 45سالہ شہباز کو ٹوکہ مشین سے بجلی کا زوردار جھٹکا لگا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پرجاں بحق ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن