مہنگائی ‘ بجلی بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی:منعم ضیاء سندھو
جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ مہنگائی اوربجلی کے ناقابل برداشت بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، عوام کے پرامن وخاموش احتجاج کو عزت نہیں دی گئی تو پھر سول نافرمانی کی تحریک چل سکتی ہے الیکشن میں تاخیر قوم ہرگز قبول نہیں کریگی انتخابات کو بروقت یقینی بناکر آئین پرمکمل عمل درآمد کیا جائے۔