پی ٹی آئی غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے میدان عمل ہے: انس رانا
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف اسکاٹ لینڈ کے جنرل سیکرٹری انس رانا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے میدان عمل ہے، ظالموں سے عوام کو نجات دلائی جائے گی قومی کے پیسوں سے عیاشیاں کرنے والوں کے خلاف عوام اُٹھ کھڑے ہوں، ملک میں روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا کر عوام سے روٹی کپڑا اورمکان چھین لیاگیا کسی نے شیر اک واری فیر کا نعرہ لگایا اور اسی شیر نے اپنے دونوں پنجوں سے عوام کو نوچ لیا اب قو م مزید استحصال برداشت نہیں کرے گی۔