• news

اشیا خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکیں: غلام نبی ورک

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق کوآرڈی نیٹر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ بجلی ،گیس کے بلوں میں اضافی ٹیکسز نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، اب تو صورتحال یہ پیدا ہوگئی ہے کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کھائے یا پھر بجلی ،گیس کے بل ادا کرے، تنخواہوں سے زیادہ بجلی کے بلوں کا آجانا لوگوں کیلئے کسی عذاب یا مصیبت سے کم نہ ہے فاقوں پر مجبور لوگ احتجاج نہ کریں تو کہاں جائیں ، اشیا خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور نکل گئے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پرانا شہر میںصحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن