• news

پاکستان کو مخلص دیانتدار ‘عوام دوست قیادت کی ضرورت ہے: ملک اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و امیدوار پی پی 137 حاجی ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سوچ سمجھ کر جذباتیت سے نکل کر فیصلے کرنا ہوں گے نام نہاد اشرافیہ کی حکمرانی ختم کر کے عوامی راج قائم کرنا ہوگا، آزمائے ہوئے ثابت شدہ چور،ڈاکو ،لٹیرے اور لوٹے نما سیاستدانوں کو سیاست سے نکال باہر کرنا ہوگا جو وطن عزیز کا خون جونکوں کی مانند چوس رہے اور ملکی خزانہ مسلسل لوٹ رہے ہیں، پاکستان کو مخلص دیانتدار اور عوام دوست قیادت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن