ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی یر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)عطائیوں، جعلی میڈیکل سٹورز، نشہ آور اور زائدالمیعاد ادویات کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈائون کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ مزمل الیاس نے کی۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر اظہر امین، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ، ڈرگ انسپکٹر ننکانہ، ڈرگ انسپکٹر شاہکوٹ ودیگر متعلقہ افسروں نے جلاس میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 8 کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے 3 فارمیسیز کو وارننگ اور4 میڈیکل سٹوروں کی ری چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی جبکہ ایک میڈیکل سٹور کا چالان ڈرگ کورٹ کو بھجوایاگیا۔