• news

ہمیں اپنے آپ کو سیرت طیبہ کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے: چوہدری عباس

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری عباس علی چھینہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ نبی کریم ؐ ؐ کی زندگی کا ہر گوشہ تاریخ عالم کے سامنے ایک مشعل راہ کی صورت میں موجود ہے جس سے روشنی حاصل کر کے سارے عالم میں امن و سکون کا بول بالا کیا جا سکتا ہے ، اپنے ایک بیان میں چوہدری عباس علی چھینہ نے کہا کہ آپ ؐکے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرپاکستان کو درپیش دہشت گردی سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کرامن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے آپ ؐ کی ذات گرامی عفوودرگزر،اخلاق عالیہ، حلم وبرد باری کا پیکر ہے آج ہمیں سیرت طیبہ کو جاننے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو اس کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن