پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے نتائج کا اعلان کر دیا
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔تقریب کی صدارت سیکرٹری انڈسٹریز ،چئیرمین ٹیوٹا احسان بھٹہ نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسان بھٹہ نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ طلبہ ہمارا اثاثہ ہیں۔ان کی اور ان کے والدین کی حکومتی سطح پر عزت افزائی کی جائے گی۔انہوں نے چئیر مین بورڈ ناظر نیازی کو بھی اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔فنی تعلیمی بورڈ کا ,رزلٹ ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔اس سال ایک لاکھ سات سو تریپن طلبہ نے بورڈ کے تحت امتحان دیا جس میں سے سنتالیس ہزار چھ سو باسٹھ طلبہ پاس ہوِئے۔یوں پاس ہونے والے طلبہ کا تناسب 47 فی صد رہا۔ڈی اے ای میں اللہ دتہ نے پہلی محمد ابوبکر نے دوسری علی رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈپلومہ ان سپیشل ایجوکیشن میں افرا شبیر نے پہلی عبدالہادی نے دوسری اور میشائóمریم۔گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔