سٹاک مارکیٹ میں مندا، سرمایہ کاروں کے 88 ارب ڈوب گئے
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھا دیا۔ کاروباری ہفتہ کے دوسرے دن پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی،مارکیٹ47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی جبکہ کے ایس ای100انڈیکس 700پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس47400پوائنٹس سے کم ہو کر46700پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے88ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے کم ہو کر69کھرب روپے رہ گیا جبکہ 74.39فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 88ارب58کروڑ84لاکھ44ہزار 521روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب 60ارب 53کروڑ52لاکھ 46ہزار699روپے سے بڑھ کر69کھرب71ارب94کروڑ68لاکھ2ہزار178روپے رہ گیا۔