• news

ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں:کیپٹن ابراہیم کوشی

کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عربین ایئر لائنز (سعودیہ)اپنی ماحولیاتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور پائیدار پرواز کو فروغ دینے کی کوشش کی غرض سے پائیداری کے مختلف منصوبوں اور نئے ماحول دوست اقدامات میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جن کا مقصد کاربن اخراج کو کم کرنا اور پائیدار پرواز کے مستقبل کو فروغ دینا ہے۔سعودیہ گرین پوائنٹس کو نافذ کرنے والی دنیا میں سب سے پہلی ایئر لائن تھی، یہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں ماحولیاتی تحفظ میں مدد کرنے پر مسافروں کو ریوارڈ دیا جاتا ہے۔سعودیہ کے مسافر آن لائن چیک ان کے دوران اپنے کھانے کا پہلے سے انتخاب کرکے کھانے کے ضیاع اور لینڈ فل کنٹری بیوشن کو کم کر سکتے ہیں ، جس سے بورڈ پر موجود اسٹاک کا وزن بھی کم ہو گا اور ایندھن کی بچت ہوگی۔سعودیہ نے 100 الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ ہوائی جہاز خریدنے کے لیے ایک جرمن ایرو اسپیس کمپنی Lilium کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن