• news

شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے‘ویوین رچرڈز کی پیش گوئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویوین رچرڈز نے پاکستان کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بالر قرار دیدیا،سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ویوین رچرڈز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے، میں نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان میں دیکھا ہے، میں نے پاکستان سپر لیگ کے دوران اس کیساتھ وقت گزارا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن