• news

نیپالی کرکٹرکو ملتانی حلوہ پسند آگیا بہت مزے کا ہے : پرتیش

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی آل رائونڈر فہیم اشرف نے نیپال کے کھلاڑی پرتیش کو ملتانی حلوہ پیش کیا، جو نپیالی کھلاڑی کو بہت پسند آیا۔ فہیم اشریف نے کہا کہ ملتانی حلوہ اس شہر کی خاص سوغات ہے۔نیپالی کھلاڑی پرتیش نے کہا کہ ملتانی حلوہ واقعی بہت مزے کا ہے اس کا الگ ہی ذائقہ ہے، کبھی موقع ملا تو نیپال کے کھانے آپ کھلائیں گے۔نیپالی کھلاڑی نے حلوے کے مزے لیتے لیتے راز کی بات پوچھی کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے۔ اس پر فہیم اشرف نے جواب دیا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے۔ٹاس جیت کر بیٹنگ کا میرا اندازہ ہے معلوم نہیں کپتان کیا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن