• news

قائمہ کمیٹی بریفنگ کے دوران میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی، شمشاد اختر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو ایک بیان کی غلط تشریح پر مجبوراً وضاحت جاری کرنا پڑی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہی۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا ویڈیو بیان بھی شیئر کیا جس میں شمشاد اختر نے کہا کہ آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران میرے ایک بیان کی غلط تشریح کی گئی، کچھ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ نے اتنے مشکل حالات میں یہ چیلنج کیوں قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اپنے ملک کی خدمت کا موقع ملا، میں اپنی بھرپور کاوشوں سے ملک کی خدمت کروں گی۔

ای پیپر-دی نیشن