• news

عوام کونگران حکومت سے بہت توقعات، مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے گی: سرفراز بگٹی

اسلام آباد(آئی این پی +اپنے سٹاف رپورٹر سے) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے ایم کیو ایم کے سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کی ملاقات ،کشمیری اور پاکستانی دو جسم ایک جان ہیں کشمیر ی پاکستان کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں ،نگران حکومت سے عوام کو بہت توقعات ہیں اس وقت عوام بہت مشکلات سے گزر رہے ہیں ان کو وفاقی حکومت سے امیدیں ہیں ، امید ہے نگران حکومت بھی ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ،وزارت داخلہ میں کشمیری عوام کے جو معاملات ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے مسائل کو حل کریں گے ،عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو بہت جلد دور کریں گے،سرفرازبگٹی ان کا کہنا تھا عوام کے اور کشمیریوں کے مسائل سے آگاہ ہیں مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔طاہر کھوکھر نے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو اوور سیز کشمیریوں کے مسائل اور مشکلات  سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیئے اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے آگاہ کیا ،بیرون ملک کشمیریوں کے مسائل حل طلب ہیں ان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ،نگران وفاقی وزیر نے طاہر کھوکھر کو یقین دلایا کہ اوور سیز کشمیریوں کے مسائل کو حل کریں گے اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،اوور سیز کشمیری کشمیر کے سفیر ہیں ،اوورسیز کشمیریوں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اوور سیز کشمیری ملکی ترقی خوشخالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑ سکتے ہیں ،ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کریں گے کشمیری ہمارے بھائی ہیں ،ملکی ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے ،ہم سے عوام کے لیئے جتنا ہو سکتا ہے ہم عوام کو ریلیف کے لیئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے تاکہ عوام کو ان مشکلات سے نکالا جا سکے ،طاہر کھوکھر نے نگران وفاقی وزیر داخلہ  سرفراز بگٹی کا اوورسیز کشمیریوں اور کشمیری عوام کے مسائل کو حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے سردار شمشیر خان مزاری، سعود مجید اور شاہ جہان کھیتران نے ملاقات کی۔ مہمانوں کی جانب سے وزیر داخلہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن