ہمیشہ ذمہ داری کیساتھ موقف دیا، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی فوٹیج موجود: حمد اللہ
اسلام آباد (خبرنگار) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے بشری بی بی کی ملاقاتوں کی خبر کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ موقف دیا ہے، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو سی سی ٹی وی فوٹیج دکھا دیتا اور ملک و شخصیت کا نام بھی بتا دیتا لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے کئی ملکوں سے تعلقات خراب کر چکا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے، وہ ڈیموکریٹ نہیں ہیپوکریٹ ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہے۔ کل تک این آر او نہیں دینے کا گردان کرتے نہیں تھکتے تھے، آج خود این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے۔